ویرات کوہلی ایک اور ریکارڈ سے محروم ، بابر سبقت لے گئے

ویرات کوہلی ایک اور ریکارڈ سے محروم ، بابر سبقت لے گئے


 قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی بیٹر رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر موجود ہیں، تاہم اب انہیں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ میں سب سے زیادہ دنوں تک ٹاپ پوزیشن پر رہنے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔

اس سے قبل یہ اعزاز بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے پاس تھا۔

ویرات کوہلی ایک اور ریکارڈ سے محروم ، بابر سبقت لے گئے


بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 1028 دنوں تک نمبر ون پوزیشن پر گزار چکے ہیں جبکہ اس فہرست میں دوسرا نمبر بھارت کے ویرات کوہلی اور تیسرا نمبر انگلینڈ کے کیون پیٹرسن کا ہے۔

بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی 1013 دنوں تک ٹاپ پوزیشن پر رہ چکے جبکہ پیٹرسن نے 729 دنوں تک ٹاپ پوزیشن پر اپنی حکمرانی برقرار رکھی۔

واضح رہےکہ بابر اعظم ایک روزہ میچز کی درجہ بندی میں بھی نمبر ون بیٹر ہیں جبکہ وہ واحد بلے باز بھی ہیں جو تمام پلیٹ فارمز پر ٹاپ ٹین آئی سی سی رینکنگ میں شامل ہیں۔

Post a Comment

0 Comments