ٹی 20 کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بن گیا

ٹی 20 کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بن گیا


  

فرانس کے اوپنر بلے باز گسٹاومیک کیون نے ٹی 20 میں نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کے اوپننگ بیٹر گسٹاومیک کیون ٹی 20 فارمیٹ میں سنچری بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔

انہوں نے 18 سال کی عمر میں یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

فرنچ کرکٹر نے فن لینڈ میں کھیلےجانے والے ورلڈ کپ 2024 یورپ سب ریجنل کوالیفائرمیں سوئٹزرلینڈ کے خلاف 61 گیندوں پر109 رنز کی ناقابل فراموش اننگزکھیلی۔

ٹی 20 کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بن گیا


گسٹاومیک نے 18 برس 289 دن کی عمر میں 61 گیندوں پر 5 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 109رنز بنائے۔

ان کے ریکارڈ کے باوجود فرانس کو سوئٹزر لینڈ کے خلاف آخری بال پر شکست کا سامنا کرنا پڑا اور سوئٹزر لینڈ نے 158 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کم عمر تین سنچری کا ریکارڈ افغانستان کے حضرت اللہ زازئی کے پاس تھا جو انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف 20 سال کی عمر میں تین سال قبل بنایا تھا۔

Post a Comment

0 Comments