پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی شاندار کارکردگی کی بدولت سسیکس نے ڈربی شائر کو شکست دے دی۔
سسیکس نے 76 اوورز میں 342 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے محمد رضوان کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ڈربی شائر کے خلاف شاندار فتح درج کرائی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈربی شائر نے بورڈ پر 551-8 رنز بنائے جس میں وین میڈسن اور انوج ڈال کی دو سنچریاں شامل تھیں۔ شان مسعود نے اسٹیون فن کے ہاتھوں آؤٹ ہونے سے قبل 46 رنز کے ساتھ اپنا ٹھوس مظاہرہ جاری رکھا۔
جواب میں سسیکس کی ٹیم 337 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جہاں محمد رضوان نے چارج کی قیادت کی اور بیرون ملک ڈومیسٹک لیگ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی۔ رضوان کو 130 پر انوج دل نے پویلین واپس بھیج دیا۔
ڈربی شائر نے اپنی دوسری اننگز 7-127 پر ڈکلیئر کر دی جس میں شان مسعود کے 37 رنز اور لوئس ریس کے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز شامل تھی۔
سسیکس کو مشکل حالات میں 76 اوورز میں ہدف پورا کرنا تھا جس پر بلند حوصلہ کھلاڑیوں نے پراعتماد بیٹنگ کی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ علی اور نے ٹاپ آرڈر پر 141 رنز بنائے جبکہ کپتان ٹام ہینز اور محمد رضوان کی نصف سنچریوں نے ان کے مقصد میں نمایاں مدد کی۔
Rizwan = runs. 🌟@iMRizwanPak hits another half-century. 👏 pic.twitter.com/dTNWW3948J
— Sussex Cricket (@SussexCCC) June 29, 2022
0 Comments