بابر نے پھر کئی ریکارڈز توڑ ڈالے

بابر نے پھر کئی ریکارڈز توڑ ڈالے

  

رنز کی مشین بابراعظم نے گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف شاندار سنچری اسکور کر کے نا صرف ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا بلکہ کیریئر میں اہم سنگ میل بھی عبور کر لیے۔

بابراعظم نے کپتانی اننگز کھیل کر ٹیم کی ڈوبتی کشتی کو بچایا اور 118 رنز بنائے، اس دوران انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 10 ہزار رنز بھی مکمل کیے۔

کپتان نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو ایک اور ریکارڈ سے محروم کر دیا۔ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے والے پانچویں بلے باز بن گئے ہیں۔

بابر نے پھر کئی ریکارڈز توڑ ڈالے

بابراعظم نے 228 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا جب کہ ویرات کوہلی نے 232 اننگز میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

بابر اعظم نے ساتویں ٹیسٹ سنچری 119 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 11 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ نسیم شاہ نے 52 گیندوں پر 5 رنز بنائے اور کپتان کا بھرپور ساتھ دیا۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز بابراعظم بطور کپتان 9 سنچریاں بنا کر لیجنڈ انضمام الحق کے برابر آگئے ہیں۔ انضمام الحق نے 131 اننگز میں 9 سنچریاں بنائیں جب کہ بابراعظم نے 70 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

Post a Comment

0 Comments