ویرات کوہلی ایک بار پھر ناکام، ویڈیو وائرل

ویرات کوہلی ایک بار پھر ناکام، ویڈیو وائرل
 

برمنگھم: انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہوگئے۔

انگلیںڈ اور بھارت کے درمیان برمنگھم میں پانچواں ٹیسٹ کھیلا جارہا ہے جہاں بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں مشکلات کا شکار ہے اور 174 رنز پر پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

بھارتی ٹیم کے اوپنر شبھمن گل 17 اور پجارا 13 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کا نشانہ بنے، ہنومان ویہاری کو 20 رنز پر میتھیو پوٹس نے پویلین کی راہ دکھائی۔

 

 تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد جب مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کریز پر آئے تو صرف 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔

ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فاسٹ بولر میتھیو پوٹس کی بال کو کوہلی چھوڑنے گئے لیکن ان سائیڈ ایج لگ کر گیند سیدھی وکٹ میں چلی گئی اور کوہلی بولڈ ہوگئے۔


 شریاس ایئر 15 رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ رشبھ پنت 53 اور رویندر جڈیجا 32 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے تین اور میتھیو پوٹس نے دو وکٹیں حاصل کی ہے۔

Post a Comment

0 Comments