مورگن کی ریٹائرمنٹ کے بعد انگلش ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان

مورگن کی ریٹائرمنٹ کے بعد انگلش ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان

 انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ایون مورگن کی ریٹائرمنٹ کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی ٹیم کے لیے نئے کپتان کا اعلان کردیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کے لیے جارح مزاج بلے باز جوز بٹلر کو کپتان مقرر کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انگلش کرکٹ بورڈ نے جوز بٹلر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جوز ہمارے باس ہیں۔‘

واضح رہے کہ جوز بٹلر نے 151 ون ڈے میچ میں انگلش ٹیم کی نمائندگی کی ہے اور 10 سنچریوں، 21 نصف سنچریوں کی مدد سے 4120 رنز بنائے ہیں۔


 جوز بٹلر نے 88 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز میں ایک سنچری اور 15 نصف سنچریوں کی مدد سے 2140 رنز بنا رکھے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز انگلینڈ کی تاریخ کے عظیم ترین کپتان کی حیثیت سے جانے والے مورگن نے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا۔

مورگن رواں سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی قیادت کرنا چاہتے تھے لیکن گزشتہ اٹھارہ ماہ کے دوران ناقص فارم اور فٹنس کے باعث انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

مورگن نے رواں ماہ نیدرلینڈز میں ایک روزہ سیریز میں انگلش ٹیم کی قیادت کی تھی جس میں وہ انجری کے باعث خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے نیدرلینڈز کیخلاف ون ڈےسیریزمیں وہ دوبار گولڈن ڈک پرآؤٹ ہوئے۔

خیال رہے کہ ایون مورگن کی کپتانی میں انگلینڈ ٹیم 2019 کا ورلڈکپ اپنے نام کرچکی ہے۔

Post a Comment

0 Comments