سعودی جنرل اتھارٹی شماریات نے امسال اندرون و بیرون ممالک سے عازمین حج کی تعداد سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق امسال حجاج کی مجموعی تعداد 9 لاکھ سےکم رہی جو کہ مجموعی تعداد 8 لاکھ 99ہزار 353 تھی
سعودی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بیرونی اور اندرون مملکت سے آنے والے عازمین شامل ہیں۔ امسال حج کیلئے بیرون مملکت سے آنے والے عازمین کی تعداد 7لاکھ 79ہزار 919 تھی۔
ایک لاکھ 19 ہزار 434 اندرون مملکت سے شہری اور یہاں رہنے والے غیرملکی شامل تھے۔
حج کا رکن عرفات اعظم مکمل ہوگیا جس کے بعد حجاج نے خطبہ سنا اور دعائیں مانگیں۔ میدان عرفات، جبل الرحمہ کے اطراف امن عامہ کے اہلکاروں نے بہترین فرائض سرانجام دیے حجاج کی اگلے مراحلے میں مزدلفہ کی طرف روانگی شروع ہوگئی۔
حجاج مزدلفہ میں رات بھر کھلے آسمان کے نیچے عبادت کریں گے اور کنکریاں اکٹھی کریں گے۔
0 Comments