آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی

  

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں بابر اعظم بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

رینکنگ میں بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادو دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، بولرز رینکنگ میں کوئی پاکستانی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔

بیٹسمین رینکنگ

بیٹسمین رینکنگ میں بابر اعظم پہلے، بھارت کے سوریا کمار دوسرے، محمد رضوان تیسرے، جنوبی افریقہ کے ایڈم مرکرام چوتھے جبکہ انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز رینکنگ

آسٹریلیا کے جوز ہیزل ووڈ پہلے، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی دوسرے، افغانستان کے راشد خان تیسرے، انگلش اسپنر عادل راشد چوتھے، آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمپا پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈرز رینکنگ

افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بنگلا دیش کے شکیب الحسن دوسرے، انگلش آل راؤنڈر معین علی تیسرے، گلین میکسویل چوتھے اور یو اے ای کے روہان مصطفیٰ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

Post a Comment

0 Comments