ورلڈکپ سے قبل بہت زیادہ میچز پاکستان کیلیے نقصان دہ ہو سکتا ہے‘

ورلڈکپ سے قبل بہت زیادہ میچز پاکستان کیلیے نقصان دہ ہو سکتا ہے‘

  

سابق کپتان و صدر کراچی کنگز وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کوورلڈکپ سےپہلےبہت زیادہ ٹی 20 میچز کھیلنے ہیں اتنے زیادہ میچز کھیلنا نقصان کا باعث بھی بن سکتاہے۔

ویب سائٹ سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم گزشتہ کچھ برس سےعروج کی جانب گامزن ہے پاکستان ٹیم تسلسل کےساتھ کھیل رہی ہے ٹی20ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف فتح نےبہت اعتماد دیا، ورلڈکپ کی جیت نےاعتماد دیا کہ پاکستان بھارت کو ہرا سکتا ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ مجھےپاکستان کےمڈل آرڈر کے بارے میں کچھ خدشات ہیں افتخاراحمدکےعلاوہ کوئی بیٹر تجربہ کار نہیں ہے ٹی20 فارمیٹ میں بابراعظم اور محمد رضوان کا کردار بہت اہم ہے ایشیاکپ میں پاک بھارت میچ’’میک اوربریک‘‘کی اہمیت رکھتاہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی اور بابراعظم کا موازنہ کرنا جلد بازی ہے بابراعظم ویرات کوہلی بننےکی جانب گامزن ہیں بابراعظم جدیدکرکٹ کےعظیم کھلاڑی بننےکی راہ پرہیں بابراعظم میں مستقل مزاجی ہےکیونکہ ان کی تکنیک درست ہے بابر بیٹنگ انجوائے کرتے ہیں، رنز کے بھوکے ہیں بابراعظم تیزی سےچیزیں سیکھ رہےہیں۔

وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم شاہین شاہ آفریدی کی کمی محسوس کرےگی شاہین شاہ آفریدی نئی گیند سے وکٹیں لیتےہیں شاہین کنڈیشن سےنہیں گھبراتے،اسٹمپس پرحملہ کرتےہیں۔

Post a Comment

0 Comments