ہم پاکستان کو بھی شکست دے سکتے ہیں‘افغان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اصغر افغان کا دعویٰ

ہم پاکستان کو بھی شکست دے سکتے ہیں‘افغان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اصغر افغان کا دعویٰ

  

ایشیا کپ میں افغانستان کی ٹیم نے سری لنکا اور بنگلا دیش کو شکست دے کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

افغان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اصغر افغان نے بھارتی کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہماری ٹیم اگلے راؤنڈ میں پاکستان کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوتا ہے اگر ہماری ٹیم سکون سے کھیلی تو پاکستان کو ہرا سکتی ہے۔

اصغر افغان نے کہا کہ ایشیا کپ میں بھارت کے کھلاڑی افغان اسپنر کو اچھا کھیلتے ہیں کیونکہ انہوں نے آئی پی ایل میں اسپنر راشد خان اور مجیب الرحمان کا بھی سامنا کیا ہوتا ہے جبکہ دیگر ٹیموں نے ان کے خلاف اتنی کرکٹ نہیں کھیلی۔

سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان، بنگلا دیش اور سری لنکا کے کھلاڑی نہیں جانتے کے ہمارے بولرز سے کیسے نمٹا جائے کیونکہ انہوں نے ہمارے خلاف زیادہ کھیلا ہی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بنگلا دیش کے خلاف میچ میں راشد خان اور مجیب الرحمان نے تین، تین وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments