وسیم اکرم نے بھی مڈل آرڈر پر سوالات اٹھادئیے

وسیم اکرم نے بھی مڈل آرڈر پر سوالات اٹھادئیے

  

کراچی: سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی قومی ٹیم کے مڈل آرڈر پر سوالات اٹھادئیے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘ الیونتھ آور’ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں،غلطیوں سےسیکھیں تو اس کا فائدہ ہوگا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے پہلے ٹیم میں ایک دو تبدیلیاں ہوسکتی ہیں تو اس میں کوئی غلط بات نہیں مگر پوری ٹیم کو تبدیل کرنا درست عمل نہیں ہوتا۔

سوئنگ کے سلطان نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم نوجوان کھلاڑی ہیں، کپتانی سیکھنےسے ہی آتی ہے انہیں مڈل آرڈرمیں تھوڑے کام کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو سیکھناپڑے گا کہ چار اوورزسے زیادہ بھی کرکٹ ہے، اچھے نتائج حاصل کرنے کے لئے مڈل آرڈر کو پرفارم کرنا ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے ٹیم کو ایڈوائس دیتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ٹیم کو بہترین نتائج کے لئے اپنی فیلڈنگ پر بھرپور توجہ دینا ہوگی، انگلینڈ سے ہوم سیریز فیلڈنگ کی خامیوں پر قابو پانے کے لئے بہترین موقع ہے۔

Post a Comment

0 Comments