پی سی بی چیئرمین رمیز راجا نے جارح مزاج اوپنر احمد شہزاد کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ ٹیم میں واپسی چاہتے ہیں تو اپنے کھیل پر توجہ دیں۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ احمد شہزاد کو اوپنر شان مسعود سے سبق سیکھنا چاہیے، انہوں نے ڈومیسٹک اور اس کے بعد انگلش کاؤنٹی میں رنز کا انبار لگا کر قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنائی اور ناقدین کو اپنی شاندار کارکردگی سے جواب دیا۔
ان کا کہنا تھا ک میرا احمد شہزاد کو بھی یہی مشورہ ہے کہ وہ صرف اپنے کھیل پر توجہ دیں اور رنز کرکے ٹیم میں واپسی کو یقینی بنائیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل احمد شہزاد نے قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان پر اپنا کیریئر تباہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
احمد شہزاد نے کہا تھا کہ وقار یونس نے میرے خلاف ایک رپورٹ کرکٹ بورڈ میں جمع کروائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ میں آؤٹ آف فارم ہوں اور قومی ٹیم میں واپسی سے قبل مجھے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی چاہیے۔
0 Comments