معمولی بات پر لڑکی نے لڑکے کو تھپڑ مار دیے، ویڈیو وائرل

معمولی بات پر لڑکی نے لڑکے کو تھپڑ مار دیے، ویڈیو وائرل

  

نئی دہلی: دہلی کے میٹرو اسٹیشن پر بحث کے بعد لڑکی نے لڑکے پر تھپڑ برسا دیے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے میٹرو اسٹیشن سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی اور لڑکا آپس میں بحث کررہے ہیں اور اس کا اختتام یہ ہوا کہ لڑکی نے لڑکے پر تھپڑوں کی بارش کردی۔

دونوں کے درمیان ایک ٹی شرٹ کی قیمت کو لے کر بحث شروع ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی نے شرٹ کی قیمت 1000 روپے بتائی تو لڑکے نے کہا کہ یہ تو 150 روپے سے زیادہ کی نہیں ہے جس پر دونوں میں بحث شروع ہوگئی۔

لڑکا تپھڑ مارنے پر وارننگ دیتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ پبلک پلیس ہے لیکن اس کے باوجود لڑکی ہاتھ اٹھانے سے نہیں ہچکچاتی تو تھوڑی دیر بعد لڑکے نے لڑکی کو تھپڑ بھی مار دیا۔


 ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ محض ایک مذاق ویڈیو ہے یا دونوں واقعی لڑ رہے تھے۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد کچھ لوگوں نے انہیں جوڑا اور کچھ نے ان دونوں کو بھائی بہن سمجھا، ایک صارف نے کہا کہ وہ بالکل بھائی بہن کی طرح لڑ رہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments