یاسر شاہ نے بھی ’بال آف دا سنچری‘ کروادی؟ ویڈیو دیکھیں

یاسر شاہ نے بھی ’بال آف دا سنچری‘ کروادی؟ ویڈیو دیکھیں


  

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں بال آف دا سنچری کروادی۔

گال میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران انہوں نے تقریباً 29 برس قبل پھینکی گئی شین وارن کی گیند "بال آف دا سنچری” جیسی گیند کروادی۔

آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن نے یہ کارنامہ انگلینڈ کے خلاف انجام دیا جب انہوں نے مائیک گیٹنگ کو کلین بولڈ کیا تھا۔

شین وارن کی جانب سے پھینکی گئی یہ گیند لیگ اسٹمپ سے باہر گری اور آف اسٹمپ اُڑا گئی تھی۔


اسی گیند کو "بال آف دا سنچری” کا نام دیا گیا تھا جس نہ دیکھنے والے بلکہ خود کھیلنے والے مائیک گیٹنگ بھی حیران رہ گئے تھے۔

تاہم اب سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ایک مرتبہ پھر ایسی ہی گیند پھیک کر شائقین کو ایک مرتبہ پھر چونکا دیا۔


 کوشل مینڈس جب سیٹ دکھائی دے رہے تھے اور 76 رنز پر پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کر رہے تھے تو ایسے میں یاسر شاہ نے شین وارن جیسی "بال آف دا سنچری” پھینک کر انہیں کلین بولڈ کردیا۔


 یاسر کی اس گیند کے بعد کمنٹیٹر بھی بول اٹھے کہ یہ تو بالکل اسی طرح ہے جس طرح شین وارن نے "بال آف دا سنچری” پر مائیک گیٹنگ کو آؤٹ کیا تھا۔

واضح رہے کہ گال ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز بنالیے اور مجموعی برتری 333 رنز کی ہوگئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments