گال: قومی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالرز کی فہرست میں دوسرے نمبر آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاہین آفریدی نے پہلے روز عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 222 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
اس عمدہ کارکردگی کی بدولت شاہین آفریدی کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021-23 میں وکٹوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے، جس کے ساتھ وہ سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بالرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
اس سے قبل جمیز اینڈرسن 40 وکٹوں کے ساتھ زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بالرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود تھے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں سب سے زیادہ وکٹیں بھارت کے جسپریت بمراہ نے حاصل کر رکھی ہیں، جن کی وکٹوں کی تعداد 45 ہے، شاہین شاہ آفریدی 41 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور جیمز اینڈرسن 40 وکٹوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔
آسٹریلیا کے نیتھن لیون 39 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور ان کے ہم وطن پیٹ کمنز 35 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
Shaheen Afridi is now second on the list of leading wicket-takers in #WTC23 👀 pic.twitter.com/FPBJq2uOho
— ICC (@ICC) July 16, 2022
0 Comments