ویرات کوہلی کی خراب فارم پر بابر اعظم بھی بول پڑے

ویرات کوہلی کی خراب فارم پر بابر اعظم بھی بول پڑے

  

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی خراب فارم پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بیان آگیا۔

بھارتی ٹیم کے لیجنڈری بلے باز اپنے کیریئر کے سب سے برے دور سے گزر رہے ہیں آج انگلینڈ کے خلاف میچ میں بھی 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اگر انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز کی بات کی جائے تو ویرات کوہلی کوئی بھی بڑی اننگز میں کھیلنے میں ناکام رہے۔

جہاں ویرات کوہلی کی خراب فارم کو لے کر سابق بھارتی کرکٹر بھی ان کو ٹیم سے باہر نکالنے کا مطالبہ کررہے تھے اور کپل دیو کا کہنا تھا کہ کوہلی کی ناقص کارکردگی پر نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر نہیں رکھا جاتا۔

ویرات کوہلی کو ویسٹ انڈیز کے دورے میں شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ جسپریت بمرا کو آرام دیا گیا ہے۔

تاہم قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کوہلی کی حمایت میں ٹویٹ اور ’کوہلی کا ہیش ٹیگ بنایا۔

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کے ساتھ تصویر شیئر کی جو ورلڈ کپ کے دوران کی ہے اور لکھا ’یہ وقت بھی گزر جائے گا۔‘


 قومی ٹیم کے کپتان کا یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے اور بھارت میں ویرات کوہلی کے پرستار بھی بابر اعظم کی تعریف کررہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments