کامران اکمل کاقربانی کا بکرا چوری ہوگیا

 


 قومی ٹیسٹ کر کٹر کامران اکمل کا قربانی کے لیے لایا گیا ایک بکر اگھر کے باہر سے چوری ہوگیا۔


اس حوالے سے کامران اکمل کے والد کا بتانا ہے کہ 6 بکرے لاۓ تھے ، رات گئے ایک بکرا چوری ہو گیا۔


انہوں نے مزید بتایا کہ بکرے کی چوری سے متعلق نجی ہاؤسنگ اتھارٹی کی سیکیورٹی کو بتادیا ہے


ذرائع کے مطابق چوری ہونے والے بکرے کی مالیت 90 ہزار بتائی جارہی ہے۔


علم میں رہے کہ دائیں ہاتھ کے بلے باز اور وکٹ کیپر کامران اکمل نے قومی ٹیم کی جانب سے 53 ٹیسٹ میچز کھیلیں ہیں ، کامران اکمل نے 53 ٹیسٹ میچز میں 2648رنز بناۓ ہیں جس میں نے 6 سینچری اور 50 نصف سینچری شامل ہے۔


وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کے 157 ون ڈے میچز میں 3236رنز جس میں 5 سینچری اور 10 نصف سینچری اور ٹی 20 میچز میں کامران اکمل نے 58 میچز میں 987رنز بناۓ جن میں صرف 5 نصف سنچری شامل ہے۔


خیال رہے کہ کامران اکمل پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کی جانب سے اسکواڈ میں شامل ہیں۔


+

Post a Comment

0 Comments