ٹیسٹ کرکٹ کا مہنگا ترین اوور، اسٹیورٹ براڈ کے نام

ٹیسٹ کرکٹ کا مہنگا ترین اوور، اسٹیورٹ براڈ کے نام

 لندن: انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کا بدترین اوور کرانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں جاری بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اسٹورٹ براڈ نے ایک اوور میں 35 رنز دے دیئے، انگلش بولر کو 35 رنز کی پٹائی کسی مایہ ناز بیٹر نے بلکہ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی۔

جسپریت بمرا نے استیورٹ براڈ کو دو چھکے، چار چوکے لگائے، اوور میں ایک سنگل رن بھی بنا جبکہ ایک چھکا نو بال پر اسکور ہوا، مسلسل باؤنڈریز کھانے کے بعد براڈ نے وائیڈ بال پر پانچ رنز بھی دئیے۔


 اسی کے ساتھ جسپریت بمرا نے بطور بیٹر ٹیسٹ کرکٹ کے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ اپنے نام کیا، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بیٹر برائن لارا، آسٹریلای کے جارج بیلی اور کیشو مہاراج نے ایک اوور میں 28,28 رنز رکھے ہیں۔



 یاد رہے کہ دو ہزار سات میں یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی میں پہلی بار اسٹورٹ براڈ کو ہی چھ چھکے لگا کرعالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments