شعیب اختر فریضہ حج کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب روانہ

 

شعیب اختر فریضہ حج کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب روانہ

 قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اخٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر احرام اپنی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ’الحمدللہ میں سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جارہا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں مکہ میں حج کانفرنس سے خطاب کروں گا جس میں مسلم دنیا کے رہنما شریک ہوں گے۔

 

شعیب اختر نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں سعودی سفارتخانہ پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

سابق فاسٹ بولر کو مداحوں کی جانب سے پیشگی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے اور ان کے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 8 جولائی کو ادا کیا جائے گا جس کے بعد 9 جولائی کو سعودی عرب میں عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments