گڈو کو سالگرہ مبارک‘

گڈو کو سالگرہ مبارک‘

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی آج اپنی 28ویں سالگرہ منارہے ہیں انہیں پی سی بی، قومی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 میں 13ویں حاصل کرکے بہترین بولر کا اعزاز حاصل کرنے والے فاسٹ بولر حسن علی 28 سال کے ہوگئے۔

حسن علی کو سابق کپتان سرفراز احمد نے سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو گڈو، بہت ساری دعاؤں کے ساتھ ہمیشہ خوش رہو۔‘

رومان رئیس نے بھی حسن علی کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’قومی ٹیم کو آپ کی ضرورت ہے۔‘

حسن علی کے ٹیم میں سب سے اچھے دوست شاداب خان نے ان کے ساتھ وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کی تصویر شیئر کی اور سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’حسن مخلص دوست اور پرجوش ساتھی ہے آپ سے پیار ہے بھائی سالگرہ مبارک ہو۔

اوپنر امام الحق نے سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ ہمیشہ خوش، صحت مند اور کامیاب رہیں۔‘

پی سی بی کی جانب سے بھی حسن علی کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ان وکٹیں حاصل کرنے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments