سری لنکن ٹیم پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 378 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ کے دوسرے روز آئی لینڈرز اپنی پہلی اننگز میں مزید 63 رنز کا اضافہ کرسکی اور پویلین لوٹ گئے۔
سری لنکا کی جانب سے دنیش چندیمل 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،نروشن ڈکویلا51، اوشاڈا فرنینڈو 50، اینجلو میتھیوز 42،کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 40،رمیش مینڈس 35 اور دھننجایا ڈی سلوا 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے 3 تین وکٹیں حاصل کیں، محمد نواز کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں جبکہ نعمان علی نے ایک وکٹ لی۔
دوسرے ٹیسٹ میں قومی کرکٹ ٹیم نے انجری کے شکار شاہین آفریدی کی جگہ نعمان علی جبکہ اظہر علی کی جگہ فواد عالم کو فائنل الیون کا حصہ بنایا۔
سری لنکا نے بھی دوسرے میچ میں ایک تبدیلی کی ، آسٹریلیا کے خلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ اسپنر ڈینوت ویلانگے کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
0 Comments