ٹیم مشاورت سے بنائی گئی، اب تبدیلی کا امکان نہیں، بابراعظم

ٹیم مشاورت سے بنائی گئی، اب تبدیلی کا امکان نہیں، بابراعظم

  

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے واضح کردیا ہے کہ ٹیم مشاورت کے ساتھ ہی بنائی گئی ہے ، اب تبدیلی کا امکان نہیں۔

دورہ نیدر لینڈزپر روانگی سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ آصف علی، خوشدل شاہ اور افتخار احمد سے مڈل آرڈر میں اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ شعیب ملک اورمحمد حفیظ تجربہ کار کھلاڑی تھے،ٹیم کا انتخاب ٹیم انتظامیہ اورسلیکشن کمیٹی کی مشاورت سے کیا گیا، اب کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

آل راؤنڈرعماد وسیم سے متعلق سوال پر بابراعظم نے کہا کہ عماد وسیم پرفارم کررہا ہے جب بھی ضرورت پڑی تو موقع دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حسن علی ٹیم میں ہیں امید ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر کم بیک کریں گے۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی ٹیم میں شمولیت پر کپتان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کی فٹنس جانچنےکےلیے ان کو ساتھ لے جارہے ہیں، چاہتے ہیں کہ شاہین آفریدی ایشیا کپ سے پہلے مکمل فٹ ہوں۔

بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم پر یقین ہے کہ سب اچھا پرفارم کریں گے، ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں، کھلاڑی اپنی فٹنس پر کام کررہے ہیں۔

اُنہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد بھی پیش کی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز سولہ اگست سے روٹرڈم میں شروع ہوگی۔

Post a Comment

0 Comments