سڈنی: آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کرکے عوام کے دل جیت لیے، کھلاڑیوں نے دورہ سری لنکا سے حاصل ہونے والی انعامی رقم عطیہ کردی۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے کچھ عرصہ قبل سری لنکا کا دورہ کیا تھا، اس دورے کے دوران دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچز، 5 ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے تھے، ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-1 سے اپنے نام کی تھی اور ون ڈے سیریز سری لنکا کے نام رہی تھی جبکہ ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی تھی۔
آسٹریلین ٹیم نے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے دورے سے حاصل ہونے والی 45 ہزار آسٹریلوی ڈالر کی انعامی رقم بدترین مالی معاشی بحران کے شکار سری لنکا کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے، آسٹریلوی کرکٹرز کی جانب سے عطیہ کی گئی رقم متاثرہ بچوں اور خاندانوں کی مدد کے لیے کیلئے دی گئی ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی جانب سے عطیہ کی گئی رقم یونیسیف آسٹریلیا کے ذریعے سری لنکا میں بچوں کی نشونما، صاف پانی کی فراہمی، تعلیم اور صحت عامہ کے کاموں میں خرچ کی جائے گی۔
The donation will go towards @unicefaustralia's programs to support nutrition, healthcare, safe drinking water, education and mental health services.If you'd like to make a contribution, head to https://t.co/sYLmA6vE19 💛— Cricket Australia (@CricketAus) August 11, 2022
0 Comments