بگ بیش لیگ کی ٹیم نے تین پاکستانی کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

بگ بیش لیگ کی ٹیم نے تین پاکستانی کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

  

سڈنی: بگ بیش لیگ  کی ڈرافٹنگ کے دوران ہوبارٹ ہریکینس نے پاکستان کے تین کھلاڑیوں کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

بگ بیش لیگ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے تین نامور کرکٹرز شاداب خان، آصف علی اور فہیم اشرف کو لیگ میں ہوبارٹ ہریکینس نے منتخب کرلیا ہے۔

ہوبارٹ ہریکینس نے تینوں کھلاڑیوں کو ڈرافٹ میں منتخب کیا ہے، ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاداب خان کو ہوبارٹ ہوریکینز نے پلاٹینم، آصف علی کو گولڈ اور فہیم اشرف کو سلور کیٹیگری میں پک کیا ہے۔

پلاٹینم کیٹیگری کے کھلاڑی کا معاوضہ ایک لاکھ 92 ہزار پاؤنڈ (جوکہ پاکستانی روپے میں 4 کروڑ 99 لاکھ روپے) ہے، گولڈ کیٹیگری میں شامل پلیئرز کو سیزن کے ایک لاکھ 47 ہزار پاؤنڈ ملیں گے جبکہ سلور کیٹیگری میں شامل کھلاری کو ایک لاکھ پاؤنڈز سے زائد ملیں گے۔

Post a Comment

0 Comments