انگلینڈ سے پہلے ٹی 20 کی گیٹ آمدنی سیلاب زدگان کو دینے کا فیصلہ

انگلینڈ سے پہلے ٹی 20 کی گیٹ آمدنی سیلاب زدگان کو دینے کا فیصلہ

 لاہور: پی سی بی نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کی گیٹ منی پرائم منسٹر فلڈریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

پی سی بی نے کراچی میں موجود شائقین کرکٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس میچ کے لیے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں تاکہ سیلاب زدگان کی امداد کی جاسکے، سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آئندہ ہفتے سے شروع ہوگی۔

مزید پڑھیں:بگ بیش لیگ کی ٹیم نے تین پاکستانی کھلاڑیوں کو  اسکواڈ میں شامل کرلیا

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے مون سون کی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے پیداشدہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں کو تباہی کا سامنا ہے، کرکٹ پاکستان کی عوام کو متحد کرتی ہے، لہٰذا ہر مشکل اور آزمائشی وقت کی طرح بورڈ اس مرتبہ بھی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

پی سی بی پہلے ہی سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کے ٹرک بھجوا چکا ہے، وہ اپنے لوگوں اور ریسکیو آپریشنل ٹیموں کی ہر ممکن مدد کرتے رہیں گے، ان کے احساسات اور دعائیں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔

Post a Comment

0 Comments