بھارت کیخلاف میچ میں محمد نواز سے آخری اوور کروانے کی وجہ مکی آرتھر نے بتادی

بھارت کیخلاف میچ میں محمد نواز سے آخری اوور کروانے کی وجہ مکی آرتھر نے بتادی

  

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچ میں محمد نواز سے آخری اوور کروانے کی وجہ مکی آرتھر نے بتادی ہے۔

گزشتہ روز بھارت کیخلاف ہونے والے میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس میچ میں بھارت کو آخری اوور میں جیت کیلئے 7 رنز درکار تھے اور پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے آخری اوور کیا تھا۔

محمد نواز سے آخری اوور کروانے پر شائقین کے ذہنوں میں سوال نے جنم لیا کہ ان کے اوور کو آخر تک کیوں بچا کر رکھا گیا اور ان سے پہلے کیوں اوور نہیں کروایا گیا۔

شائقین کے ذہنوں میں اٹھنے والے اس سوال کا جواب قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے روہت شرما کے آؤٹ ہونے کے بعد لیفٹ آرم اسپنر محمد نواز کو کاؤنٹر کرنے کیلئے لیفٹ ہینڈ بیٹر رویندرا جدیجا کو بیٹنگ کیلئے جلدی بھیج دیا، لیفٹ ہینڈ بیٹر کے آجانے سے قومی ٹیم کے کپتان نے ممکنہ طور پر لیفٹ آرم آف اسپنر محمد نواز کا ایک اوور روک لیا اور پھر کوئی اور آپشن نہ ہونے کی وجہ سے ان سے آخری اوور کرایا گیا۔

مکی آرتھر نے کہا کہ اگر بھارت جدیجا کے بجائے رائٹ ہینڈ بیٹر بھیجتا تو محمد نواز جو اس وقت اچھی بالنگ کا مظاہرہ کررہے تھے ان کا اسپیل جاری رہتا اور ممکن تھا کہ وہ مزید وکٹیں لے کر بھارت کو مشکل میں ڈال دیتے۔

Post a Comment

0 Comments