ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان

 

کراچی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آسٹریلیا میں 16 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے گزشتہ دنوں قومی ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا۔

قومی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، حیدرعلی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیر، نسیم شاہ، شاہین شاہ افریدی، شان مسعود اور عثمان قادر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق دو قومی سلیکٹرز نے مڈل آرڈر تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔


 سلیکٹرز کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ حارث سہیل اور شعیب ملک کو انگلینڈ کے خلاف موقع دیا جانا چاہیے تھا اگر پرفارم کرگئے تو ورلڈ کپ اسکواڈ میں بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ سلیکٹرز نے خوشدل شاہ کو بھی اسکواڈ سے باہر کرنے کی تجویز دی ہے۔

Post a Comment

0 Comments