سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم کے کتپان دیموتھ کرونا رتنے نے کپتانی چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیموتھ کرونا رتنے نے کرکٹ بورڈ کو درخواست لکھی جس میں کہا ہے کہ میں کرکٹ ٹیم کی مزید کپتانی نہیں کرنا چاہتا، پہلے بھی کپتانی چھوڑنے کی درخواست کی تھی مگر بورڈ نے کپتانی جاری رکھنے کا کہا تھا۔
کرونا رتنے نے پاکستان کے خلاف سیریز کے بعد کپتانی سے دستبرداری کی درخواست بورڈ کو دے دی ہے اور کہا ہے کہ میں اپنا مکمل فوکس اپنی بیٹنگ پر کرنا چاہتا ہوں
دیموتھ کرونا رتنے کا کہنا ہے کہ اپنی بیٹنگ سے ٹیم کو جب تک ہو سکا سپورٹ کروں گا، ٹیم میں کئی ایسے کھلاڑی ہیں جو کپتان کے عہدے کے لیے موزوں ہیں مگر کپتان بنانے کا فیصلہ میرا نہیں سلیکشن کمیٹی کا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اگلی سیریز فروری میں ہے اس لیے نئے کپتان کے بارے میں سوچنےکا ابھی بڑا وقت ہے، کرونا رتنے نے اس سے پہلے آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد کپتانی چھوڑنے کی درخواست کی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ گال میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
0 Comments