ایک اور سابق کپتان حیدرعلی کے حق میں بول پڑے

ایک اور سابق کپتان حیدرعلی کے حق میں بول پڑے

  

سابق کپتان عامر سہیل نے حیدرعلی کو باصلاحیت کھلاڑی قرار دیتے ہوئے اس پر بھرپور اعتماد کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ایشیا کپ میں مڈل آرڈر کی ناکامی کے بعد ماہرین کرکٹ اور سابق کھلاڑیوں کی جانب سے حیدرعلی کے حق میں آوازیں بلند کی جارہی ہیں۔

ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان عامر سہیل نے بھی حیدرعلی پر بھرپور اعتماد کا مشورہ دیتے ہوئے اسے موقع دینے کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیدرعلی ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہے جسے بغیر کسی خوف کے 10 میچ کھیلنے دیے جائیں اس کا بیٹنگ لائن میں نمبر مقرر کر کے بتایا کہ اس کا کیا رول ہے۔

عامر سہیل نے کہا کہ حیدرعلی کو اعتماد دیا جائے کہ 10 میچز ہیں اب پرفارم کریں چاہے وہ صفر پر ہی آوٹ کیوں نہ ہو اسے پورے 10 میچز ملیں گے تو پھر اس کی کارکردگی دیکھنے والی ہو گی۔

سابق کپتان نے کہا کہ پلیئر پر یہ تلوار لٹکی ہوتی کہ اسے کس نمبر پر کھلایا جائے گا پہلے بلے باز کو اس کا نمبر مقرر کر کے اعتماد دیا جائے کہ یہ بیٹنگ آرڈر ہے اس یقین کے بعد ہی پلیئر پرفارم کر کے دکھائے گا۔

Post a Comment

0 Comments