سری لنکا سے شکست پر شعیب ملک نے کیا کہا؟

سری لنکا سے شکست پر شعیب ملک نے کیا کہا؟

  

ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 171 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

فائنل میچ کے ہیرو راجا پکسے کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

قومی ٹیم کی شکست پر جہاں سوشل میڈیا صارفین ٹیم پر تنقید کررہی ہیں وہیں سابق کپتان شعیب ملک نے کسی کا نام لیے بغیر تنقید کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شعیب ملک نے کہا کہ ’ہم دوستی، پسند و ناپسند کے کلچر سے کب نکلیں گے؟

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اللہ ہمیشہ ایمانداروں کی مدد کرتا ہے۔‘

Post a Comment

0 Comments