آسٹریلوی کھلاڑی کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز جمع کرنے کا اعلان

آسٹریلوی کھلاڑی کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز جمع کرنے کا اعلان

  

کینبرا: پاکستانی نژاد آسٹریلوی کھلاڑی فواد احمد نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے فنڈز جمع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسپنر فواد احمد نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں اس وقت پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے، اور اسے اپنی تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے، سیلاب سے تین کروڑ لوگ بے گھر ہوگئے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا ’’تصور کریں کہ اگر ہم میں سے ہر شخص ایک ڈالر عطیہ کرتا ہے، تو کچھ ہی وقت میں ہم ایک ملین ڈالر اکٹھا کر سکیں گے جس سے بہت سے لوگوں کی مدد ہو سکے گی‘‘۔

فواد احمد نے کہا کہ فنڈز جمع کرنے کے لیے میں اپنی تین جرسیاں بھی نیلامی کے لیے پیش کروں گا جس کے لیے لوگ مجھے پرائیویٹ میسج پر بولی کی رقم بتا سکتے ہیں جبکہ زیادہ بولی والی رقم سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کروں گا اور جمع ہونے والی رقم متاثرین کو بھیج دیں گے۔

انہوں نے کہا وہ 2015 میں دورہ ویسٹ انڈیز کی جرسی جس پر پوری ٹیم کے دستخط موجود ہیں وہ نیلام کریں گے جبکہ اس کے علاوہ پی ایس ایل کے رواں سیزن کی فاتح لاہور قلندر کی وننگ جرسی اور 2014-15 شیلفڈ شیلڈ کی وننگ جرسی نیلامی کیلئے پیش کررہے ہیں۔

لیگ اسپنر نے فنڈز جمع کرنے کے لیے اپنا اکاؤنٹ نمبر اور تفصیلات بھی ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments