بابر اعظم کے والد نے شائقین کرکٹ سے کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

بابر اعظم کے والد نے شائقین کرکٹ سے کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیق نے شائقین کرکٹ کو اہم پیغام دے دیا۔

ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو باآسانی 155 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر کے 193 رنز بنائے اور ہانگ کانگ کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی ٹیم 10.4 اوورز میں محض 38 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اسے 155 رنز کی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سپر فور مرحلے میں قومی ٹیم کا سامنا 4 ستمبر بروز اتوار کو ایک بار پھر بھارت سے ہوگا۔

قومی ٹیم 7 ستمبر کو افغانستان سے مقابلہ کرے گی جبکہ 9 ستمبر کو گرین شرٹس کو آئی لینڈرز کا چیلنج درپیش ہوگا۔

ایسے میں بابر اعظم کے والد اعظم صدیق نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’قوم سے یہی کہوں گا کہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں ان پر تنقید نہ کریں۔



Post a Comment

0 Comments