اب عالمی کرکٹ دو ’شاہ‘ سے ڈرے گی

اب عالمی کرکٹ دو ’شاہ‘ سے ڈرے گی‘

  

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے نسیم شاہ کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے نسیم شاہ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک اور سپر اسٹار تیار ہورہا ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’اس سے قبل عالمی کرکٹ ٹو ڈبلیو (وسیم اور وقار) سے خوفزدہ تھی اور اب یہ دو ’شاہ‘ نسیم شاہ اور شاہین شاہ سے ڈریں گے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں نسیم شاہ نے افغان بولر فضل حق فاروقی کو آخری اوور میں دو چھکے مار کر ہاری ہوئی بازی پلٹ دی تھی اور پاکستان میچ ایک وکٹ سے جیت کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔

اب عالمی کرکٹ دو ’شاہ‘ سے ڈرے گی‘

نسیم شاہ کے شاندار چھکوں کے ہر طرف چرچے ہو رہے ہیں اور اب بھارتی اداکارہ بھی پاکستانی فاسٹ بولر کی تعریف کے لیے میدان میں آ گئی ہیں۔

خیال رہے کہ نسیم شاہ نے بھارت کے خلاف انجری کے باوجود اپنے چار اوورز مکمل کیے پھر ہانگ کانگ کے خلاف دو وکٹیں حاصل کیں اور افغانستان کے خلاف دو گیندوں پر دو چھکے مار کر قومی ٹیم کو ہارا اور میچ جتوایا۔

نسیم شاہ نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز میں 16.33 کی اوسط سے چھ وکٹیں حاصل کی ہیں۔




Post a Comment

0 Comments