افغانستان پاکستان کی ون ڈے سیزی کی میزبانی کس ملک میں کرنے کا سوچ رہاہے ؟ جانئے

افغانستان پاکستان کی ون ڈے سیزی کی میزبانی کس ملک میں کرنے کا سوچ رہاہے ؟ جانئے


 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کی میزبانی سری لنکا میں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کی سری لنکا کرکٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے مشاورت شروع ہوگئی ہے، افغانستان کرکٹ بورڈ جلد سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دے گا۔ذرائع کے مطابق افغانستان نے پاکستان کی میزبانی سری لنکا میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے 3 ون ڈے میچز کی سیریز ہمبنٹوٹا میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔افغانستان نے اگست کے تیسرے ہفتے 3 ون ڈے میچزمیں پاکستان کی میزبانی کرنا ہے۔

Post a Comment

0 Comments