محمد عامر کے مداحوں کے لیے اچھی خبر، سٹار کھلاڑی ایک بار پھر میدان میں نظر آئیں گے


 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر محمد عامر ایک بار پھر ایکشن میں آگئے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر محمد عامر آئندہ کائونٹی چیمپئن شپ میں بطور لوکل کھلاڑی کھلیں گے، سابق فاسٹ باولر آئندہ سال کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کریں گے۔

برطانیہ کی شہریت کے بعد انگلش کرکٹ لیگ دی ہنڈرڈ میں بھی محمد عامر بطور لوکل کھلاڑی کھیلیں گے۔خیال رہے کہ محمد عامر نے 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، جبکہ قومی کرکٹ ٹیم میں ان کی دوبارہ شمولیت کے حوالے خبریں بھی گردش کرتی رہی ہیں ۔