اروشی سری لنکا پہنچ گئیں، نسیم شاہ کی حفاظت کیلئے دُعا کریں

کرکٹرکی تصویراوربھارتی اداکارہ کی انسٹااسٹوری نے معاملہ پھرگرما دیا

 

ستمبر2022 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ اور بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا سوشل میڈیا پر خوب توجہ کا مرکز بنے تھے، جس کی وجہ ایشیا کپ میں نسیم شاہ کی شاندارکارکردگی پراروشی کی انسٹاپوسٹ بنی تھی۔ اب ایک بار پھر دونوں کا نام ایک ساتھ لیا جارہا ہے اوروجہ اس بار بھی خاصی دلچسپ ہے۔

نسیم ان دنوں سری لنکا کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے کولمبو میں موجود ہیں۔دو ٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے جبکہ دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز نسیم شاہ 3 وکٹیں لے کرنمایاں رہے۔

اروشی اورنسیم شاہ کا نام ایک ساتھ پھراداکارہ کی انسٹا اسٹوری اور کرکٹرکی ایک تصویرکے باعث لیاجارہا ہے جسے دیکھ کر صارفین کی رگ ظرافت پھڑکی اور انہوں نے معاملہ پھر تازہ کرڈالا۔

.

اروشی نے انسٹااسٹوری میں ایک گلدستے کی تصویرشیئرکی تھی جو غالباً انہیں ہوٹل والوں کی جانب سے ویلکم کے طور پردیا گیا، اداکارہ کی لوکیشن کولمبو، سری لنکا کی ہے۔

اروشی کو بھی وہاں پہنچا دیکھ کر صارفین نے خوب دلچسپ تبصرے کرڈالے۔

نسیم کی وائرل تصویرسامان کی ٹرالی گھسیٹتے ہوئے لی گئی تھی جس میں ان آدھا چہرہ چھپا ہوا اور سونے پر سہاگا ان کے دیکھنے کا انداز ہے۔

 ایک صارف نے تو سری لنکا میں اروشی کی موجودگی کے پیش نظرصارفین سے نسیم شاہ کی حفاظت کیلئے دعا گو ہونے کی درخواست کرڈالی۔

 سونے پر سہاگا خود نسیم شاہ نے بجھی ٹوئٹرپراروشی کی اسٹوری کا اسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے پوچھا، ’اروشی سری لنکا کولمبومیں ہیں؟‘۔

 واضح رہے کہ اروشی نسیم شاہ کو ’ہیرا‘ قراردے چکی ہیں، اداکارہ نے فروری 2023 میں کرکٹر کی سالگرہ پرانہیں مبارکباد کا پیغام بھیجا تھا جس پر نسیم شاہ نے ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments