ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کی تاریخ بدلنے کا امکان، وجہ بھی سامنے آگئی

ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کی تاریخ بدلنے کا امکان، وجہ بھی سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) اکتوبر میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے ری شیڈول ہونے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو تہوار نوراتری کی وجہ سے بھارتی سکیورٹی اداروں نے احمد آباد کے میچ کی تاریخ بدلنے کا مشورہ دیا ہے، اسی لیے 15 اکتوبر کا میچ ری شیڈول ہوسکتا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق احمد آباد میں روایتی انداز میں ہندو برادری اپنی رسومات ادا کرتی ہیں، سکیورٹی اداروں نے مذہبی تہوار کی وجہ سے ہائی پروفائل میچ کی سکیورٹی مشکل قرار دی ہے۔رپورٹس کے مطابق 15 اکتوبر کو نوراتری کا پہلا دن ہوگا اور اس روز گجرات بھر میں گربا کھیلا جاتا ہے جس کی وجہ سے بہت ہجوم ہوتا ہے، اور یہ ہی وجہ ہے کہ سکیورٹی اداروں نے میچ کی تاریخ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بی سی سی آئی آفیشل کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اداروں کے مشورے کے بعد اب ہم مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں، اور حتمی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا ، ہمیں سکیورٹی ایجنسیوں کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پاک بھارت جیسی ہائی پروفائل گیم، جس کے لیے ہزاروں شائقین سفر کرکے احمد آباد پہنچیں گے، نوراتری کی وجہ سے متاثر ہوسکتا ہے۔

اس کے علاوہ بھارتی صحافی اور چند میڈیا رپورٹس کے مطابق  پاک بھارت میچ اتوار کی بجائے 14 اکتوبر یعنی بروز ہفتے کو ہوسکتا ہے  لیکن میچ ایک روز پہلے کرنے کی صورت میں پاکستان کو لاجسٹک مسائل ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہورہا ہے اور پاکستان ٹیم کو 12 اکتوبر کو بھی حیدرآباد میں میچ کھیلنا ہے۔

Post a Comment

0 Comments