بری فارم کے بعد اپنی کارکردگی کیسے بہتر بنائی ؟ ڈبل سنچری میکر عبداللہ شفیق نے راز سے پردہ اٹھا دیا


 کولمبو ( ڈیلی پاکستان آن لائن) کولمبو ٹیسٹ کے ڈبل سنچری میکر عبداللہ شفیق نے کہا کہ اچھا پلیئر وہی ہوتا ہے جو خود کو جلد مشکل فیز سے نکالتا ہے، جب پرفارم نہیں ہورہا تھا تو اپنی غلطیوں پر کام کیا۔

"جیو نیوز "سے گفتگو کرتے ہوئے کولمبو ٹیسٹ کے ڈبل سنچری میکر عبداللہ شفیق نے کہا کہ ہر پلیئر پر برا وقت آتا ہے، پروفیشنل کرکٹرز کو اس سے نبرد آزما ہونا پڑتا ہے۔ اچھا پلیئر وہی ہوتا ہے جو خود کو جلد اس فیز سے نکالتا ہے، جب پرفارم نہیں ہورہا تھا تو اپنی غلطیوں پر کام کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیلیبریشن کے بارے میں کچھ سوچا نہیں تھا، جو ذہن میں تھا وہ کیا، خراب پرفارم ہو تو منفی سوچ بھی ذہن میں آتی ہے، ٹیم مینجمنٹ اور کپتان نے مجھے اعتماد دیا اور یہ احساس نہیں ہونے دیا کہ رنز نہیں ہو رہے۔

عبداللہ شفیق نے مزید کہا کہ یہاں کی کنڈیشنز کو ذہن میں رکھ کر پریکٹس کی تھی، سری لنکا آنے سے پہلے سپن کنڈیشنز کا سوچ کر سوئپ شاٹس کی تیاری کی تھی،کوشش ہوگی کہ کولمبو ٹیسٹ جیت کر سیریز میں 0-2 کی فتح حاصل کریں۔